ہما رے کسی رہنما کو گرفتار یاہا تھ بھی لگا یا تو پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ نہیں رہے گا،عابد شیر علی نے بڑا اعلان کردیا

27  اگست‬‮  2022

فیصل آباد(آن لائن)پا کستا ن مسلم لیگ ن کے رہنما وسا بق وفا قی وزیر مملکت چوہدری عا بد شیر علی نے کہا ہے کہ پر ویز الٰہی نے اگر ہما رے کسی لیڈر کو گرفتار یاہا تھ بھی لگا یا تو وہ پھرپنجا ب کا وزیر اعلیٰ نہیں رہے گا،عمران خان اس دور کا سب سے بڑا فتنہ ہے اس نے ملک کو معاشی معاشرتی اور سیاسی طور پر تباہ کر دیا ہے نہ اس سے عوام محفوظ ہے اور نہ ہمارے ادارے۔

آئے روز پاک فوج، قانون نافذ کر نیوالے اداروں اور عدلیہ کے معز ز ججوں کے بار ے میں نازیبہ گفتگو کر کے دنیا بھر میں پاکستانیوں کے لیے جگ ہنسائی کا باعث بن رہاہے اس کا راستہ روکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اس پر اعلیٰ عدلیہ کو سو موٹو ایکشن لینا چا ہیے اگر ان اداروں کے خلا ف میں نے کچھ کہا ہو تا تو اب مجھے نو ٹس جا ری ہو چکا ہوتا، پنجا ب اور کے پی کے کی حکو متیں ملک میں انتشا ر پیدا کر نے کیلئے عمرا ن نیا زی کو فنڈنگ کر رہی ہے،عمرا ن نیا زی کی سو نا می نے واقع ہی چا ر سا لو ں میں ملک میں تبا ہی مچا دی ہے جس کے نتا ئج اس حکو مت کو بھگتنا پر رہے ہیں مجھے الیکشن کا کوئی شوق نہیں، ہم یہ الیکشن ملک کو بچانے کیلئے لڑ رہے ہیں مہنگائی، بے روز گاری اور کرپشن کے عالمی ریکارڈ پی ٹی آئی نے قائم کیے ہیں اگر ان کاراستہ نہ روکا گیا تو ملک مزید بحران کا شکا ر ہو سکتاہے،ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گذشتہ روز مر کزی جمعیت اہلحدیث کی جا نب سے ضمنی انتخا با ت کی حمایت کے موقع پر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم سیاسی امور چوہدری کاشف نواز رندھاوا، صوبائی امیر علامہ عبدالرشید حجازی، نائب امیر مرکزیہ مولانا محمد یوسف انور سمیت دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کا نفرنس کر تے ہو ئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی اور پٹرول میں اضا فے سمیت مہنگا ئی کے ذمہ دار عمرا ن نیا زی کی حکو مت تھی،جو عمرا ن نیا زی نے آئی ایم ایف سے جو معاہدے کیے اس میں بجلی اور پٹرول کی قیمتو ں میں اضا فہ سر فرست تھا اور آئی ایم ایف کی شرائط میں شامل تھا جو ریلیف سا بق وزیراعظم میا ں نواز شریف کی حکو مت نے عوام کو دیا وہ ختم کیا جا ئے۔

اس میں کو ئی شک نہیں کے وزیراعظم میا ں شہبا ز شریف کی اتحا دی حکو مت نے ملک کو دیوالیہ ہو نے سے بچا یا ہے جس کی وجہ سے مشکل فیصلے کر نے پڑے جس سے عوام کو مشکلا ت کا سا منا ہے،جس کا ہمیں مکمل احسا س ہے میں وزیراعظم سے مطا لبہ کر تا ہوں کہ فل فور بجلی کے بلوں پر لگا فیول ایڈجسٹمنٹ واپس لیا جا ئے۔

میں اس سلسلے میں عوام کے ریلیف کیلئے عدالت بھی جا رہا ہو ں,وزیراعلیٰ پنجاب اوروزیرکے پی کے سب سے بڑے ڈاکوؤں پیں جو عمران پر سرکاری پیسے خرچ کر رہے ہیں,18ترمیم کے اختیارات صوبوں کے پاس ہیں مہنگائی کم کریں اور عوام ریلیف دیا جائے, انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کرنے چاہئے یا۔ بلوں میں اضافہ فوری واپس لیں ۔

ہمارے ہی کارکن اور مائیں بہنیں، بیٹیاں، بزرگ اور رکشہ چھابڑی ریڑھی بان ومتوسط طبقہ کے لوگ بجلی کے بلوں کے خلاف جگہ جگہ احتجاج کرتے نظر آ رہے ہیں اور ان لوگوں کی مشکلات کے باعث مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے عابد شیر علی نے کہا کہ اگر عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا تو ہم خودعوام کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوجائیں گے۔

ناظم سیاسی امور مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان اپنے قائد پروفیسر ساجد میرکی ہدایت ضمنی الیکشن میں چوہدری عابدشیر علی کی مکمل حمایت کرتی ہے ہنماری جماعت ہمیشہ مسلم لیگ ن کے ساتھ رہی ہے انشاء اللہ فیصل آباد سے بھاری اکثریت سے عابد شیرعلی ہی کامیاب ہوگا اور عمرانی فتنہ کوشکست ہوگی ۔

انہوں نے کہاکہ آج پورا پاکستان عمرانی فتنہ شکارا ہورہاہے عمران نیازی کرپشن کا خاتمہ کرنے کا نعرہ لگا کر آیا تھا آج فرح گوگی اور اپنی بیوی کی کرپشن پر خاموش ہے جبکہ پنجاب میں اے سی اورڈی سی کے ریٹ مقرر تھے جوکہ بنی گالہ تک چاتے تھے ہم نواز شریف یا شہباز شریف کی بقاء کی جنگ نہیں لڑ رہے بلکہ ہم اس ملک کو چوروں اور ڈاکوؤں سے بچانے کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دے رہے ہیں۔

این اے 108کے ضمنی الیکشن میں چوہدری عابد شیر علی کو کامیاب کروانے کیلئے ہمار ا ہر کارکن بھر پور کو شش کرے گا، چور مچائے شور کے مصداق پی ٹی آئی نے لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کیے، فارن فنڈنگ کیس اور توشہ خانہ کو ہضم کرنیوالے کو عدالتوں کی جانب سے نااہل قرار دینا عوام کی آواز ہے، صوبائی امیر مولانا عبدالرشید حجازی نے کہاکہ ہم اسلام و پاکستان کے استحکام کیلئے پاکستان مسلم لیگ کا ساتھ دے رہے ہیں کیونکہ یہ ملک کی خالص جماعت ہے۔

ہمارے آقابرین نے پاکستان کو بنانے کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شانہ بشا نہ کو ششیں کی،اورآج پاکستان کو بچانے کیلئے این اے 108سے چوہدری عابد شیر علی کامیابی کیلئے کوشاں ہیں، پریس کانفرنس میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے نائب امیر مرکزیہ مولانا محمد یوسف انور، سٹی امیر پروفیسر نجیب اللہ طارق، قاری محمد حنیف بھٹی ضلعی ناظم قاری محمد ارشد، خالد محمود اعظم آبادی، حافظ شاہد اشرف، قاری ابوہریرہ سلفی،حافظ محسن حمید، عبدالمنان نورپوری، شیخ سلیم الرحمن، مختار گجر، مولانا حنیف عاجز، عمر فاروق ارشد، عبدالماجد معاذودیگر موجود تھے#/s#

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…