پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیر اعظم کا صوبائی حکومت کیلئے 15 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان

datetime 26  اگست‬‮  2022 |

سکھر( آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے سندھ حکومت کے لیے 15 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان کر دیا۔وزیر اعظم کا کہنا ہے سندھ حکومت گرانٹ کو سیلاب متاثرین کی بحالی میں استعمال کرے گی کیونکہ سیلابی ریلوں نے ہر طرف تباہی مچائی ہوئی ہے اور سندھ میں تو ہر طرف پانی ہی پانی ہے۔انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ہے

اور ملک بھر میں 900 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ تباہ کاریوں پر بریفنگ دی گئی کہ لوگ گھروں سے باہر ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی سیلابی صورتحال ہے تاہم صوبوں سے مل کر سیلاب زدگان کی مدد کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب سے جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو 10، 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کا وقت نہیں ہے بلکہ مل کر چیلنجز پر قابو پائیں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب کی صورتحال اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے سکھر ایئر پورٹ پہنچے اور سکھر کا فضائی جائزہ لیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر خورشید شاہ نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔وزیر اعظم کو متاثرہ علاقوں میں امداد کی رسائی میں مشکلات، فراہمی، سیلاب کی تباہ کاریوں اور ریلیف آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔ شہباز شریف کو بتایا گیا کہ سیلاب سے گنا، کپاس اور دیگر فصلیں تباہ ہو چکی ہیں جبکہ سندھ میں 43 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں لوگوں کو خوراک اور ادویات مہیا کی جا رہی ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر اور دیہاتوں کا انفرااسٹرکچر تباہ ہو گیا ہے جبکہ رابطہ سڑکیں بھی ٹوٹ گئی ہیں۔ بعض علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے مواصلات نظام متاثر ہوا۔ اسکولوں میں متاثرین کو پناہ دی گئی ہے جنہیں 90 عمارتوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔وزیر اعطم شہباز شریف نے کہا کہ سکھر میں بارش اور سیلاب سے 22 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ وزیر اعظم نے وزیر توانائی خرم دستگیر کو سندھ میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر توانائی بجلی کے مسائل حل کریں۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے تباہ کاریوں کا فضائی جائزہ لیا اور فضائی جائزے کے دوران ایسے لگا جیسے ہر جگہ دریائے سندھ پھیلا ہوا ہے۔ بارش اور سیلاب سے اتنے بڑے پیمانے پر تباہی کا سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا۔میڈیا سے گفتگو شہباز شریف نے کہا کہ سندھ حکومت متاثرین کے لیے بہترین کام کر رہی ہے۔

سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 ،10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے اور ہم فی متاثرہ خاندان کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 25 ہزار روپے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی صورتحال پوری قوم کے سامنے ہے اور ماضی کی حکومت نے معیشت تباہ کی لیکن یہ سیاست نہیں بلکہ خدمت کا وقت ہے ۔

وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا کہ کاٹن کی فصل سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے جبکہ مون سون کے دوسرے اسپیل میں فصلیں تباہ اور مویشی ہلاک ہوئے۔ اب سب سے بڑا مسئلہ دیہاتوں سے پانی نکالنے کا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…