ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

آئی ایم ایف اور پاکستان کی ڈیل، پی ٹی آئی نے ڈیل کینسل کروانے کا اعلان کر دیا

datetime 26  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم(مانیٹرنگ، این این آئی) آئی ایم ایف اور پاکستان کی ڈیل کے بارے میں فواد چوہدری نے نجی ٹی وی کے پروگرام آن دی فرنٹ میں کہا کہ ابھی پنجاب اور کے پی کے حکومت کہہ دے کہ ہم اس ڈیل میں آپ کے ساتھ نہیں ہیں تو آئی ایم ایف ڈیل کینسل کر دے گا

کیونکہ جو ڈیل ہے وہ انحصار ہی اس پر کر رہی ہے کہ پنجاب اور کے پی کے اتنا پیسہ وفاق کو جمع کرکے دے گا، جب ان سے سوال کیا گیا کہ پنجاب یہ کہہ سکتا ہے تو انہوں نے کہاکہ پنجاب کہہ سکتا ہے اوربالکل کہے گا، دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ نظام کو دھکالگاکر چلایا جا رہا ہے،حکومتی مشینری ناکارہ ہو چکی،کسی بھی وقت انجن فیل ہو سکتا ہے،موجودہ حالات کے تناظر میں 2ماہ تک انتخابات متوقع ہیں،عمران خان 27اگست کو ضمیر جعفری اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری نے ہے کہا کہ عمران خان 27 اگست کو ضمیر جعفری اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کریں گے، جلسہ ثابت کرے گا پی ٹی آئی کو بہت بڑی سپورٹ ملی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سابق جلسوں کی طرح ضلع بھرسے عوام والہانہ شرکت کریں گے، عمران خان کی جدوجہدعلاقائی نہیں بلکہ پورے ملک کیلئے ہے، ہمیں فخر ہے عمران خان ہمارے محسن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے تمام جلسے دن میں ہو رہے ہیں تاکہ شرکاء کی تعداد دیکھی جا سکے،عمران خان کے سٹیڈیم میں منعقدہ جلسے میں نیا ریکارڈ بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں 2ماہ تک انتخابات متوقع ہیں،

ن لیگی حکومت نے اقتدارسنبھالتے ہی جاری منصوبے روک دیئے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ نظام نہیں چل سکتا دھکالگاکر چلایا جا رہا ہے،حکومتی مشینری ناکارہ ہو چکی کسی بھی وقت انجن فیل ہو سکتا ہے، ایک طرف پہاڑدوسری طرف کھائی حکومتی گاڑی کسی بھی وقت الٹ سکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…