زرداری کے پاس اراکین کوخریدنے کیلئے تو پیسے ہیں سندھ کے ڈوبتے عوام کیلئے کوئی بجٹ نہیں،سابق صدر پر شدید تنقید

25  اگست‬‮  2022

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما،فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے پاس اسلام آباد میں منڈی لگا کر اراکین قو می و صوبائی اسمبلی خریدنے کے لئے تو پیسے ہیں

لیکن ڈوبتے ہوئے سندھ کے عوام کیلئے کوئی بجٹ نہیں،سندھ میں زرعی پیداوار دینے والے تمام علاقے زیر آب ہیں جس سے آنے والے مہینوں میں مختلف اجناس کی شدید قلت پیدا ہونے کا امکان ہے۔ اپنے بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں سیلاب زدگان کھلے آسمان تلے موجود ہیں لیکن وفاقی اور سندھ حکومت اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں یکسر ناکام رہی ہے، جس طرح سیلاب متاثرین کو نظر انداز کیا جارہا ہے اس صورتحال سے آنے والے دنوں میں ایک نیا المیہ جنم لے گا۔انہوں نے کہاکہ اربوں، کھربوں کے وسائل ہونے کے باوجود سندھ میں سیلاب متاثرین کی کوئی مدد نہیں کی جارہی، جہاں سے سیلاب کے پانی کی نکاسی ہونی ہے وہاں پر حکمرانوں او ران کے حواریوں نے قبضے کر کے تجاوزات قائم کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولے کے سر پر اس وقت صرف عمران خان کے خلاف انتقامی کارروائی اور گرفتار ی سر پر سوار ہے جبکہ ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری انتہا کو چھو رہی ہے، معیشت کاستیا نہیں بلکہ سوا ستیا ناس ہو چکا ہے جبکہ امپورٹڈ ٹولہ سب اچھا کی رپورٹ دے رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…