بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

قطر کے بعد سعودی عرب سے بھی پاکستان کے لئے بڑی خوشخبری

datetime 25  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان دوطرفہ برادرانہ

تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی گئی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا اپنے سعودی ہم منصب سے اظہار تشکر کیا گیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سعودی ہم منصب کو پاکستان میں غیرمعمولی سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بدترین سیلابی صورت حال کے حوالے سے اظہار یکجہتی پر سعودی عرب سے اظہار تشکر کیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کو بھی سراہا۔ دوسری جانب وزیراعظم محمد شہبازشریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی ہے۔ بدھ کو ہونیوالی ملاقات میں وزیراعظم نے قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی (QIA) کی پاکستان میں مختلف تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں 3 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی تیاری پر امیر قطر کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے وزراء اور سینئر ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی تھا۔ دیوان امیری پہنچنے پر وزیر اعظم کا استقبال امیر قطر نے کیا.وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔اس کے بعد دونوں رہنماؤں نے وفود کی

سطح پر مشاورت کی، جس کے بعد امیر کی طرف سے وزیر اعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کی ضیافت کی گئی۔ اپنی وسیع مشاورت کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پاکستان قطر دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

دونوں فریقوں نے باہمی تجارت کو بڑھانے کے لیے ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ مزید برآں زراعت،خوراک، توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور پاکستان میمیں قابل تجدید توانائی، سیاحت اور hospitality کے شعبوں میں قطر کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی پر اتفاق کیا گیا، قطر میں کام کرنے میں دلچسپی رکھنے والے پاکستانیوں کو مزید مواقع فراہم کرنے اور دفاع، ایوی ایشن اور میری

ٹائم ڈومینز میں تعاون کو وسعت دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔قطر کی شاندار اقتصادی ترقی کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے قطری قیادت کو اس کے بصیرت کو سراہا اور مستقبل میں قطری عوام کے لیے مزید کامیابیوں کی خواہش کا اظہار کیا۔ ایل این جی تعاون کے شعبے میں قطر کے ساتھ پاکستان کی طویل المدتی شراکت داری کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں قطر کے اہم تعاون پر عزت مآب امیر کا شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…