جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سکول سے 87 سال پرانا بوتل میں بند پیغام برآمد

datetime 25  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسبین(این این آئی ) آسٹریلیا میں ایک اسکول کی تشکیلِ نو کے دوران مزدوروں کو تقریبا 87 سال پرانا پیغام بوتل میں بند ملا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ کے شہر برسبین کے ایک نواحی علاقے اینرلے کے جنکشن پارک اسکول کا کہنا تھا کہ کوئنزلینڈ کے ورثہ بحالی کے ادارے کے مزدوروں کو بوتل میں بند یہ پیغام اسکول کے حلزونے(مینار)سے ملا جو 1935 میں تعمیر کیا گیا تھا۔بوتل میں بند یہ پیغام بڑھئی کا کام سیکھنے 16 سالہ گورڈن بینسن نے 12 اکتوبر 1935 کو لکھا تھا۔بینسن نے لکھا تھا کہ انہیں امید ہے کہ یہ رقہ کبھی نہ کبھی ان کے بچوں یا بچوں کے بچوں کو ملے گا۔اسکول کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں ایک وزیر نے یہ رقہ بینسن کے بچوں جیفری بینسن اور میریلِن بلنڈل کے سپرد کیا۔ بینسن کے کل پانچ بچے تھے۔جیفری بینسن کا کہنا تھا کہ یہ سمجھنے کے بعد کہ یہ میرے والد نے لکھا ہے، حیران کن نہیں تھا۔ والد ہمیشہ اپنے خاندان اور اپنے بچوں اور ان کے مستقبل کے متعلق سوچتے تھے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…