اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ٹیلی کام سیکٹر پر عائد ٹیکس کا معاملہ چیئر مین پی ٹی اے کا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 25  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر )عامر عظیم باجوہ نے کہاہے کہ ٹیلی کام سیکٹر پر عائد ٹیکس حکومت نے لگائے ،ٹیلی کام آپریٹرز نے نہیں ،ٹیلی کام سیکٹر پر زائد ٹیکس سے اگر صارفین مطمئن نہیں تو میں بھی مطمئن نہیں،ٹیلی کام سیکٹر پر ٹیکس کم سے کم ہونا چاہیے،صارفین غیر ضروری اور مارکیٹنگ کمپنیوں کے ایس ایم ایس کی پی ٹی اے سے شکایت ضرور کریں۔

کنزیومر کانفرنس میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیلی کام سیکٹر پر عائد ٹیکس حکومت نے لگائے ہیں ٹیلی کام آپریٹرز نے نہیں ، ٹیلی کام سیکٹر پر ٹیکس کم سے کم ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ٹیلی کام سیکٹر پر زائد ٹیکس سے اگر صارفین مطمئن نہیں تو میں بھی مطمئن نہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی اے کوالٹی آف سروس کی مانیٹرنگ کے لیے ایپ لانچ کرنے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ صارفین کے ڈیٹا کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے،صارفین غیر ضروری اور مارکیٹنگ کمپنیوں کے ایس ایم ایس کی پی ٹی اے سے شکایت ضرور کریں۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ ہم سو فیصد نیک نیتی سے کام کررہے ہیں،ٹیلی کام صارفین کی جو شکایت سامنے آئے گی اس کی شکایت دور کریں گے۔ چیئر مین پی ٹی اے نے کہاکہ ہر جگہ ٹیلی کام سروس کی کوریج فراہم کرنا ممکن نہیں،یو ایس ایف فنڈ کے ذریعے دوردراز علاقوں میں ٹیلی کام سروس فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ قواعدوضوابط کے اندر رہتے ہوئے صارفین کی ہر شکایت کا ازالہ کریں گے،ہم پر تعمیری تنقید کریں ہم کرپٹ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے کارکردگی پر سوال اٹھایا جاسکتا ہے لیکن ہم کرپٹ نہیں ہیں۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ ٹیلی کام آپریٹرز سے چائے کا ایک کپ بھی نہیں پیتا،معاشی صورتحال کے ٹیلی کام سیکٹر پر بھی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کے ساتھ مل کر ٹیلی کام سیکٹر کے چیلنجوں کے حل کے لیے کوشش کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ ہم ٹیلی کام سیکٹر کے ٹیرف کو مانیٹر کررہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ ہم سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی شکایات پر بھی کارروائی کرتے ہیں،اگر ٹیلی کام سیکٹر کی فنانشل سروسز کے ذریعے کوئی فراڈ ہوتا ہے تو یہ سٹیٹ بنک کے دائرہ کار میں آتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے قانون کے اندر رہتے ہوئے حاصل شدہ اختیارات کے مطابق کام کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…