ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

اداروں میں بغاوت پر اکسانے کاالزام ، شہباز گل سے متعلق بڑی خبر

datetime 25  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی، آن لائن)پی ٹی آئی رہنما شہبازگل نے سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائرکردی۔شہباز گل نے اپنے وکیل فیصل چوہدری اور دیگر قانونی ٹیم کے توسط سے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی۔شہباز گل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ میرے

خلاف مقدمہ بدنیتی اور سیاسی بغض کی بنیاد پر بنایا گیا اور میرے بیان کے کچھ حصے توڑ مروڑ کر ایف آئی آر میں شامل کیے گئے ۔درخواست میں کہا گیا کہ اعلیٰ ترین یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہوں، امریکا اوریورپ کی درسگاہوں میں پڑھاتا رہا ہوں، میرے خلاف پرچے میں درج دفعات کے تحت مقدمہ نہیں بنتا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ مجھے بدنیتی کے تحت مقدمے میں پھنسایا گیا لہٰذا درخواست ضمانت منظورکی جائے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف کو اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا جنہیں گزشتہ روز عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں تحریک انصاف کے 3 مرکزی اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق یہ اکاؤنٹس ووٹن کرکٹ کلب سے رقوم کی ترسیل کے لیے استعمال ہوئے، تینوں اکاؤنٹس سے بھاری رقوم بیرون ممالک سے پاکستان آئیں۔ ذرائع ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ طارق شفیع ہی وہ شخص ہیں جنہوں نے انصاف ٹرسٹ کھولا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے طارق شفیع کے اکاؤنٹس منجمد کرکے انہیں جواب کے لیے طلب کر لیا ہے۔ایف آئی اے نے طارق شفیع اور عارف نقوی پر بیرون ممالک سفر کی عبوری پابندی عائد کر دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…