جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

بارشوں نے 40 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

datetime 24  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ 40 سال کی تاریخ میں اتنی بارشیں نہیں ہوئیں جتنی اس مرتبہ ہو چکی ہیں، یہ عذاب دنیا کے صنعتی ممالک کی وجہ سے آیا ہوا ہے ہم تو اس کا شکار ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب میں ڈوبے لوگ سب کی توجہ کے منتظرہیں چالیس سال کی تاریخ میں اتنی بارشیں نہیں ہوئیں جتنی اس مرتبہ ہوچکی ہیں بارشوں کا تسلسل بڑھ رہا ہے، رک نہیں رہیں، ہیلی کاپٹر یا کشتیاں جہاں پہنچ رہی ہیں وہاں مدد پہنچ رہی ہے ہماری  افواج پاک آرمی نیوی، اور رینجرز کے دستے امداد کے لئے متحرک ہیں صوبائی حکومتیں اور عالمی ادارے بھی ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں پہلے 37 ارب روپے مختص کئے گئے گزشتہ روز 110 ارب روپے کا فنڈ ڈیمانڈ کیا گیا ہے۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں سویٹ ہوم اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے نیشنل پریس کلب کے سامنے قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کرے یہ آفت جلد ختم ہو، یہ عذاب دنیا کے صنعتی ممالک کی وجہ سے آیا ہوا ہے، ہم تو شکار ہورہے ہیں چاروں طرف پانی ہے. ابھی بھی اندرون سندھ شدید بارش  ہے.امریکہ ہو چین یا سعودی عرب جیسے ترقی یافتہ ممالک اس وقت 15 لاکھ فیملیز متاثر ہوئی ہیں، صرف سندھ میں 1یک لاکھ ٹینٹس درکار ہیں 25 ہزار روپے فی خاندان مدد دے رہے ہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم پہنچا رہے ہیں،پہلے 37 ارب روپے مختص کئے گئے گزشتہ روز 110 ارب روپے کا فنڈ ڈیمانڈ کیا گیا

سندھ کو بحالی کے لئے مجموعی طور ساڑھے چار سو ارب روپے درکار ہوں گینیشنل پریس کلب، پی ایف یو جے،سویٹ ہوم اور تاجروں کو فلڈ ریلیف کیمپ لگانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سریندر ولاسائی نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے سندھ کے تمام اضلاع متاث ر ہوئے ہیں 80 ہزار گھر تیاہ، 50 ہزار گھروں کو جزوی نقصان پہنچا

سندھ میں سیلاب کے باعٹ شہریوں کا 50 ارب سے زیادہ کا ذاتی نقصان پہنچا مال مویشی، اور کاروبار کو نقصان، روڑ انفراسٹرکچر بھی تباہ ہوگیاپاکستان پیپلزپارٹی کے اہم رہنماؤں سمیت سویٹ ہوم کے بچوں نے بھی شریک ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور بھی کیمپ میں شریک اجمل بلوچ،

مرکزی صرر آل پاکستان انجمن تاجراں۔ نے کہا کہ مال مویشی، اور کاروبار کو نقصان، روڑ انفراسٹرکچر بھی تباہ ہوگیا پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا کہ بلوچستان تیسری مرتبہ ڈوب گیا،

میڈیا شہباز گل سے باہر نہیں نکل رہا میٍڈیا اس وقت صرف یہی دکھا رہا ہے کہ شہباز گل نے کیا کھایایورپی یونین کو احساس ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کی خاطر دورہ منسوخ کیا

لوگ سیلاب سے مررہے ہیں،کسی کو خیال تک نہیں حکومتوں کو تو خیال نہیں. تمام پریس کلب کے باہر ریلیف کیمپس لگائے جائیں،فلڈ ریلیف کیمپ میں صحافی برادری کی نمائندگی صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…