پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان جج سے معافی نہیں مانگیں گے، پی ٹی آئی

datetime 24  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن ) پی ٹی آئی  رہنما فواد چوہدری  کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے بیان پر معافی نہیں مانگیں گے بلکہ ہم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہبازگل تشدد کے پیچھےآئی جی اورڈی آئی جی

اسلام آباد ہوسکتے ہیں، عمران خان ہرگزمعافی نہیں مانگیں گے، ہم کیس لڑیں گے، اگر ہائی کورٹ میں کیس ہارگئے توسپریم کورٹ جائیں گے، اگرفیصلہ ہمارےخلاف آیا تو ہم نظرثانی اپیل دائرکریں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج دنیا کے ہر اخبار میں عمران خان پر کیس کی خبر ہیڈلائن میں ہے، عمران خان کی گرفتاری کی خبر سُن کر صوبائی حکومتیں نہیں ورکرز نکلے تھے۔دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے شوکاز نوٹس پر پی ٹی آئی وکیل علی ظفر نے کہا ہے کہ عمران خان عدالت کے سامنے اپنے بیان کی وضاحت کریں گے تو امید ہے کہ یہ بات واضح ہوجائے گی کہ اس پر توہین عدالت نہیں بنتی، انھوں نے یہ بھی کہا کہ شوکاز نوٹس کا مطلب یہ ہے کہ آپ آکر اپنے بیان کی وضاحت کریں ،بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کی نیت عدالت کی توہین کرنا نہیں تھی انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالت کے سامنے اپنے بیان کی وضاحت کریں گے تو امید ہے کہ یہ بات واضح ہوجائے گی کہ اس پر توہین عدالت نہیں بنتی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…