جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کر دی ،انتباہ جاری

datetime 24  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)انتباہ: • آج موسلادھار بارش کے باعث کراچی، حیدر آباد، ٹنڈو جام، ٹھٹہ، بدین، میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیر آباد،دادو، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ،جیکب آباد اور سکھر میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق

24سے 26اگست کے دوران قلعہ سیف اللہ ،کوئٹہ، زیارت، ہرنائی، پشین، لورالائی  ،بارکھان،کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی،موسی خیل، ژوب، شیرانی، سبی ،نصیر آباد، بولان، آواران،قلات،خضدار،لسبیلااور ڈیرہ غازی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔ 24اور25اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی/ اسلام آباد، بہاولپور،ملتان، لاہوراورگوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے ۔ • 24سے 26اگست کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی/ اسلام آباد ،ایبٹ آباد،مانسہرہ، دیر ،کرک،بنوں، لکی مروت اورکشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ اس دوران کشمیر،خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں،گلیات ، مری ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔ مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کریں اور سفر کے دوران محتاط رہیں ۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے ۔ بارشوں کا یہ نیا سلسلہ 26 اگست تک جاری رہے گا ۔ بارشوں کے باعث ندی نالوں اور دریاوں میں سیلاب طغیانی کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان ہے ۔بارشوں کا نیا سسٹم بھارت سے پاکستان میں داخل ہوگیا ہے ۔

صوبے میں آج رات سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے ۔ 26اگست تک مزید بارشیں ہونگی ۔پی ڈٰ ایم اے کے مطابق بارشوں سے ندی نالوں اور دریاوں میں سیلاب طغیانی کا خطرہ ہے ۔

پہاڑوں علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوسکتی ہے ۔ بارشوں کے نقصانات سے بچنے کیلئے اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردیئے ہیں ۔

سیاح بالائی علاقوں کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ دریاوں کی مانیٹرنگ پر نظر رکھی جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…