جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

مرکز اور پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی سیاسی ماحول گرم ہوگیا فضل الرحمان سمیت دیگر رہنمائوں کیخلاف خطرے کی گھنٹی بجادی گئی

datetime 23  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)مرکز اور پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی سیاسی ماحول گرم ہوگیا۔کے پی کی صوبائی کابینہ نے فضل الرحمٰن اور دیگر سیاسی قائدین کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرنے کی کارروائی شروع کردی۔ صوبائی کابینہ نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی

تحریری شکایت پر مقدمات کے اندراج کا اختیار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان کو تفویض کردیا۔ تھانہ شرقی پشاور میں وزیر اعظم شہباز شریف،سابق وزیراعظم نوازشریف،مریم نواز و دیگر کے خلاف مقدمہ اندراج کے لئے ایک درخواست دائر کردی گئی۔ پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف مقدمہ اندرج کی درخواست نور شیر ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں مولانا فضل الرحمن، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، پرویز رشید ، عطا تارڑ، ایاز صادق، سعد رفیق و دیگر حکومتی شخصیات کے شامل ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ پی ڈی ایم قیادت نے دشمن ملک کے ایماء پر ماضی میں نفرت انگیز تقاریر کیں اور اداروں کے خلاف تقاریر کرکے انہیں کمزور کرنے کی کوشش کی، نفرت انگیز بیانات پر ان رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔دوسری جانب کینٹ پولیس نے پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف مقدمے کی درخواست پر خاموشی اختیار کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق درخواست میں قانونی پیچیدگیاں ہیں۔ پرانی ویڈیوز کے ریکارڈ اور بیان سے متعلق ایف آئی اے ہی جانچ پڑتال کر سکتی ہے اور کیس اسے بھجوایا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…