جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے نوجوانوں کو ’’عمران ٹائیگرز‘‘ میں شمولیت اختیار کرنے کی دعوت دے دی

datetime 23  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نوجوانوں کو ’’عمران ٹائیگرز‘‘میں شمولیت اختیار کرنے کی دعوت دے دی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق عمران خان نے ’’عمران ٹائیگرز‘‘میں شمولیت کا طریقہ کار بھی سمجھا دیا اور کہاکہ میں اپنے نوجوانوں کو “عمران ٹائیگرز” میں شمولیت کی دعوت دے رہا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ’’عمران ٹائیگرز‘‘میں میرے ملک کے

وہ جنونی نوجوان ہوں گے جو گھر گھر میرا پیغام لے کر جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ میرا پیغام حقیقی آزادی کا پیغام ہے،میرا پیغام ہے کہ کیسے ہم ایک خودار قوم بن سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں ناانصافی اور جہالت کا نظام ہے،غریب چوری کرے تو وہ جیل میں، امیر چوری کرے تو اس کو این آر او مل جاتا ہے۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ اقبال کا شاہین وہ ہے جو زنجیریں توڑ کر پرواز کرتا ہے،ہم بدقسمتی سے اب تک آزاد قوم نہیں بن سکے۔ انہوںنے کہاکہ حقیقی آزادی کا سفر اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے،مجھے حقیقی آزادی کا پیغام پہنچانے کے لیے اپنے نوجوانوں کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ مجھے الیکشن کے دن دھاندلی روکنے کے لیے بھی اپنے نوجوانوں کی ضرورت ہے،معافیا دھاندلی سے الیکشن جیت جاتا ہے، چاہتا ہوں نظریاتی نوجوان پولنگ اسٹیشن پر موجود رہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم انشاء اللہ دھاندلی کے باوجود اس ملک کو مافیا سے آزاد کروائیں گے،03001119444 واٹس ایپ نمبر پر yes لکھ کر سینڈ کریں اور آج سے ’’عمران ٹائیگر‘‘کا حصہ بن جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ یس لکھنے کے بعد ایک ویب سائٹ کا نام میسج میں آئے گا،اس میں رجسٹر ہو جائیں۔ انہوںنے کہاکہ چاہتا ہوں کہ سب نوجوان اس میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں،یہ حقیقی آزادی کی طرف پہلا قدم ہوگا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…