کراچی(این این آئی)ملک میں ایک ہفتے کے دوران دوسری بار انٹرنیٹ کا بڑا بریک ڈائون ہواہے، صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی سی ایل نیٹ ورک کی کیبل کٹ جانے سے سروس متاثر ہوئی۔ اس سے قبل 19 اگست کو بھی ٹرنسمیشن سروس میں خرابی پیدا ہوئی تھی۔ترجمان کے مطابق پی ٹی سی ایل کی فائبر کیبل میں کئی جگہوں کٹ کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہے، پی ٹی سی ایل ٹیمیں ترجیحی بنیاد پر خرابی کو دور کرنے میں مصروف ہیں۔