اتوار‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2026 

منگیترکے امتحان میں فیل ہونے پر لڑکے نے سکول کو آگ لگا دی

datetime 23  اگست‬‮  2022 |

قاہرہ(این این آئی)امتحان میں ناکامی پرپیاروں کی طرف سے سخت رد عمل آتا ہے مگر جورد عمل مصرمیں ایک لڑکی کے منگیتر کی طرف سے دیکھا گیا وہ حیران کن ہے۔مصرکی المنوفیہ گورنری میں پیش آیا جہاں منگیتر کے امتحان میں فیل ہونے پرلڑکے نے اسکول کو آگ لگا دی۔

مقامی میڈیا کے مطابق سکیورٹی حکام نے ملزم نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم السبع کے نواحے علاقے ابو مشہور کا رہائشی ہے۔عجیب و غریب واقعے کا آغاز اس وقت ہوا جب الغربیہ سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کو السنطہ پولیس اسٹیشن سے ایک اطلاع موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ کفر سالم النحال اسکول برائے تجارتی تعلیم میں آگ لگ گئی ۔اطلاع ملنے کے فورا بعد تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور انہیں متعلقہ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس، شہری دفاع اور مقامی شہریوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔ آتش زدگی سے اسکول کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا ۔آگ لگنے سے اسکول کے منتظمین اور پرنسپل کے کمروں میں آگ لگ گئی اور کنٹرول روم میں موجود تمام طلبہ کی فائلوں کو نقصان پہنچا۔معلوم ہوا کہ ملزم نے کفر سالم النحال سکول فار کمرشل ایجوکیشن کی ایک طالبہ سے منگنی کی تھی اور وہ سکول میں فیل ہو گئی تھی۔ ملزم نے اپنی منگیتر کی ناکامی کا بدلہ لینے کے لیے سکول کو آگ لگائی۔ ملزم آگ لگا کر فرار ہوگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…