منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

ذہنی صحت پر کورونا وائرس کے اثرات طویل ہوسکتے ہیں، تحقیق

datetime 23  اگست‬‮  2022 |

واشنگٹن(این این آئی)ایک نئی تحقیق میں بچوں اور بڑوں کے ذہنوں پر پڑنے والیکورونا وائرس کے پیچیدہ اور طویل مدتی اثرات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں کی جانے والی ایک تحقیق میں امریکا اور متعدد

دیگر ممالک کے 12 لاکھ 80 ہزار مریضوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔اس تجزیے میں محققین کو یہ پتہ چلا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سانس کے مختلف انفیکشنز میں مبتلا ہونے کی نسبت ابتدائی 2 ماہ میں بے چینی اور ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ تھے۔ تحقیق کے نتائج کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد 2 سال بعد تک بھی (برین فوگ)یعنی ذہنی الجھا، (سائیکوسِس)یعنی حقیقت اور خیال کے درمیان فرق کرنے میں مشکل، دورے پڑنے اور ڈیمینشیا جیسی کیفیات کا شکار ہونے کے خطرات سے دوچار تھے۔طویل مدتی کورونا وائرس دنیا بھر میں ایک بڑھتا ہوا مسئلہ ہے، امریکا کے ڈِیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن سینٹر کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تحقیق میں یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ امریکا میں کورونا میں مبتلا ہونے والے ہر 5 افراد میں سے 1 فرد کو طویل مدت کا انفیکشن ہوتا ہے۔یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے ایک سینئر ریسرچ فیلو میکسِم ٹیکٹ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج اس بات کو مزید نمایاں کرتے ہیں کہ اس چیز کو سمجھنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ کورونا وائرس کا شکار ہونیکے بعد لوگ ایسی صورتِ حال سے دوچار کیوں ہوتے ہیں اور اس سے بچنے کے لیے کیا کیا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…