ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

گرافین کی مدد سے برقی کچرے سے سونا نکالنا ممکن ہوگیا

datetime 23  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی) دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں کروڑوں ٹن برقی کچرا (الیکٹرونک ویسٹ)پیدا ہوتا ہے جس میں سونا بھی موجود ہوتا ہے۔ تاہم اب گرافین کی مدد سے ماحول دوست انداز میں سونا اخذ کیا جاسکتا ہے جو اس سے قبل مشکل، وقت طلب اور ماحول پر بھاری ہوتا ہے

میڈیارپورٹس کے مطابق برقی سرکٹ اور پروسیسر میں سونا عام استعمال ہوتا ہے لیکن اسے نکالنے کا اب تک کوئی مناسب طریقہ سامنے نہیں آسکا تھا۔ اب مانچسٹر یونیورسٹی، سنگہوا یونیورسٹی اور چینی اکادمی برائے ساننسس نے مشترکہ طور پر گرافین سے برقی کوڑے سے سونا نکالنے کا مثر طریقہ دریافت کیا ہے۔سب سے پہلے برقی کچرے کو جمع کرکے اس ایک محلول میں گھلایا جاتا ہے۔ اس کے بعد گرافین آکسائیڈ کی ایک باریک پرت استعمال کی گئی جس کے بعد اس کی سطح پر سونا جمع ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ صرف ایک گرام گرافین ایک حصے فی ارب محلول سے بھی سونے کی 95 فیصد تعداد کشید کرکے ایک جگہ جمع کر لیتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ محلول میں موجود دیگر دھاتوں کو جمع نہیں ہونے دیتا ہے۔ آخر میں گرافین کی پرت جلا دی جائے تو جو کچھ بچتا ہے وہ بھی خالص سونا ہی ہوتا ہے۔اس طرح سونا کوڑے میں جانے کی بجائے آسانی سے جمع کیا جاسکتا ہے۔ اگرچہ یہ لیکٹرو کیمیکل عمل ہے لیکن گرافین کا جادو اس میں سرچڑھ کر بوتا ہے۔ دوسری جانب سونے کی بڑی مقدار کو بازیافت کرکے دوبارہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…