جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

سابق وزیر اعظم عمران خان بھی خیبر پختونخوا حکومت کے نادہندہ نکلے

datetime 23  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیر اعظم عمران خان بھی خیبر پختونخوا حکومت کے نادہندہ نکلے،خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر پی ٹی آئی چیرمین عمران خان سمیت 1800افراد نے بغیر کسی اتھارٹی کے استعمال کیا اور 34کروڑ روپے سے ذائد رقم بھی ادا نہیں کی گئی،نیب حکام نے نادہندگان سے وصولی کیلئے صوبائی حکومت کو رقم وصول کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔

نیب خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری ہونے والے دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے زیر استعمال دو ہیلی کاپٹر جو گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیلئے خریدے گئے ہیں اوریہ دونوں ہیلی کاپٹروزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے کنٹرول میں رہتے ہیں دستاویزات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے دور میں بغیر کسی عہدے اور قانونی اجازت کے خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر مختلف شہروں میں جلسوں کے انعقاد کے موقع پر166گھنٹوں تک استعمال کیا اور اس کے ذمے مجموعی طور پر 7 کروڑ 4لاکھ 30ہزار روپے واجب الادہ ہیں جو اس کے ابھی تک ادا نہیں کئے ہیں نہ ہی خیبر پختونخوا حکومت نے اس رقم کی وصولی کیلئے سابق وزیر اعظم سے رابطہ کیا ہے دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے یہ دونوں ہیلی کاپٹر مجموعی طور پر 1800افراد نے 561گھنٹوں تک وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے حکم اور اجازت کے تحت استعمال کیا اور اس مد میں ان اافراد کے ذمے مجموعی طو رپر 37کروڑ 40لاکھ روپے سے زائد واجب الادہ ہیں جن میں ہیلی کاپٹر کرائے کی مد میں 23کروڑ 95لاکھ جبکہ مرمت کی مد میں 3کروڑ 70لاکھ روپے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ہے دستاویزات کے مطابق یہ نیب حکام نے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر شخصیات سے فوری وصولیوں کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کو خط لکھا ہے تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کسی قسم کی وصولی نہیںکی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…