جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

datetime 23  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ڈیم فنڈ کے معاملے پر رجسٹرار سپریم کورٹ سمیت سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو طلب کر لیا ہے جبکہ سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر وارنٹ جاری کرتے ہوئے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی ہدایت کی ہے۔کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا

اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاؤہ چیرمین نیب آفتاب سلطان سمیت آڈٹ اور دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس کے دوران کمیٹی کی جانب سے بھجوائی جانے والی سفارشات پر عمل درآمد نہ ہونے اور ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر چیرمین کمیٹی نے کہا کہ نیب آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے جب ہم ان سے کچھ مانگتے ہیں تو یہ عدالت میں چلے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس کمیٹی کو ٹمام افسران جواب دہ ہیں مگر آپ کے ادارے نے نیب افسران کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہیں کی کیا یہ ادارہ آئین سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ شکایات ہیں کہ سالوں تک افراد کو رکھا گیا چیرمین نیب نے کہا کہ نیب افسران اپنے اثاثوں کی تفصیلات اسٹیبلیشمنٹ ڈویڑن میں جمع کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ نیب کے افسران حکومت کے ملازم ہیں اگر کسی بھی آفیسر کے خلاف کوئی شکایت ہو تو اس کی تفصیلات دیکھی جا سکتی ہیںرکن کمیٹی شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ پارلیمنٹیرینز اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کراتے ہیں نیب افسران کے اثاثوں کی تفصیلات بھی پبلک کی جاسکتی ہیں چیرمین کمیٹی نے کہا کہ ہم نے ہدایت کی تھی کہ اثاثوں کی تفصیلات جمع کردیں مگر ڈپٹی چیئرمین نیب عدالت چلے گئے ڈی نیب لاہور شہزاد سلیم کے خلاف بھی شکایات ہیں انہوں نے کہا کہ نیب میں تعیناتیوں کے حوالے سے خطوط لکھے مگر جواب نہیں آتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ مجھے روکتے ہیں تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہے ہم آئین کے مطابق تمام ریکارڈ طلب کر سکتے ہیں جس پر چیرمین نیب نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جاسکتا ہے اگر کسی کے خلاف شکایت ہو تو اس کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے اس موقع پر چیرمین کمیٹی نے کہا مجھے دستاویزات چاہئے

جس پر چیرمین نیب نے کہا کہ کونسے دستاویزات چاہئے رکن کمیٹی ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ نیب نے افسران اور سیاست دانوں کو غیر ضروری طور پر تنگ کیا ہے چیرمین کمیٹی نے کہا کہ ہم نیب کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کررہے ہیں کیا نیب میں حساس معلومات ہوتی انہوں نے کہا کہ جس بھی آرمی آفیسر نے نیب میں ملازمت اختیار کی ہے تو وہ اثاثوں کی تفصیلات پیش کرے

جس پر چیرمین نیب نے کہا کہ قوانین میں تبدیلی کردیں ہم اثاثوں کی تفصیلات پیش کردیں گے چیرمین کمیٹی نے کہا کہ میں نے چیرمین نیب سمیت ڈی جیز اور ڈائریکٹرز کے اثاثوں کی تفصیلات مانگی ہیں جس پر چیرمین نیب نے کہا کہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک نہ کریں چیرمین کمیٹی نے کہا نیب عوام کو ذلیل کرتی ہے اور اب پی اے سی کو بھی ذلیل کررہی ہے کمیٹی کے رکن مشاہد حسین سید نے کہا کہ

چیرمین نیب نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران ایف بی آر میں جمع کرائی گئی تفصیلات کمیٹی کو دیدیں گے چیرمین کمیٹی نے کہا کہ پشاور بی آر ٹی کا کیس نیب کو دیا گیا تھا جس پر چیرمین نیب نے کہا کہ ہائیکورٹ کی اجازت کے بعد اس کی انکوائری کی گئی مگر اس کے خلاف متعلقہ پارٹیز سپریم کورٹ چلی گئی اور اس معاملے پر حکم امتناعی جاری کردی گئی

چیرمین کمیٹی نے آڈیٹر جنرل کو نیب کے گزشتہ ایک سال کے حسابات اور افسران کو دئیے جانے والے مراعات کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے چیرمین کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو متنازعہ جج کہتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ڈیم فنڈز کی تفصیلات بھی کمیٹی کو فراہم نہیں کیا گیا ہے کمیٹی کے رکن سینیٹر برجیس طاہر نے کہا کہ ڈیم فنڈ کے لیے 14ارب روپے کے اخراجات کے گئے

جبکہ مجموعی طور پر 9ارب روپے جمع ہونے ہیں انہوں نے اس کے زمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے کمیٹی نے ڈیم فنڈز کے حوالے سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو اجلاس میں طلب کرلیا ہے چیرمین کمیٹی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو بھی اجلاس میں بلانے کی ہدایت کی سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے کمیٹی کو بتایا گیا وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے دونوں فون نمبر بند ہیں

جس پر کمیٹی نے ان کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کی چیرمین کمیٹی نے کہا کہ اگر اگلے اجلاس میں نیب افسران نے شرکت نہ کی تو ان کے بھی وارنٹ جاری کئے جائیں گے چیرمین کمیٹی نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم اور سپہ سالار کشکول لیکر دیگر ممالک سے قرض مانگتے ہیں

مگر ملک کے اندر کرپشن کیسز سابق چیرمین نیب نے دباؤ کی وجہ سے بند کردئیے ہیں کمیٹی کو بلین ٹری سونامی کے حوالے سے چیرمین نیب نے بتایا کہ ایک ریفرنس تیار ہے جبکہ تین انکوائریاں جاری ہیں جس پر چیرمین کمیٹی نے کہا کہ نیب کا ادارہ چند افسران کی وجہ سے بدنام ہے کمیٹی نے نیب کو 6ماہ میں انکوائریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ہیلی کاپڑ کیس کے حوالے سے

چیرمین نیب نے بتایا کہ اس کیس میں خیبرپختونخوا حکومت کو 34کروڑ روپے نقصان پہنچا ہے اور اس کے زمہ داروں کو تمام رقومات جمع کرانے ہونگے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے ذمے ہیلی کاپٹر کی مد میں 7کروڑ روپے سے زائد واجب الادہ ہیں کمیٹی نے معاملے پر نیب حکام کو الیکشن کمیشن کو

ایک ہفتے میں خط لکھنے کی ہدایت کی ہے کمیٹی کو براڈ شیٹ کے حوالے سے ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے نے انکوائری کمیٹی بنائی مگر نیب کا کوئی آفیسر کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوا ہے جس کے بعد انکوائری تعطل کا شکار رہی جس پر چیرمین نیب نے معاملے پر نیب افسران کو ایف آئی اے کے سامنے پیش کرنے کی یقین دھانی کرائی۔۔۔۔اعجاز خان

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…