جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

پسند کی شادی پر جوڑے کو قتل کردیاگیا

datetime 17  جولائی  2025 |

لاڑکانہ (این این آئی)چانڈکا اسپتال میں پسند کی شادی پر میاں بیوی کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں پسند کی شادی خونی داستان بن گئی، مسلح ملزمان نے چانڈکا اسپتال میں زیرِ علاج ریحانہ اور اس کے شوہر پر ایک بار پھر حملہ کر دیا، دونوں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق پسند کی شادی پر میاں بیوی کو قتل کیا گیا، ریحانہ نے مرنے سے پہلے حملہ آور کو زخمی کر دیا مقتولہ ریحانہ پرگزشتہ روز بھی حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو کر چانڈکا اسپتال لاڑکانہ کے آرتھوپیڈک وارڈ میں داخل تھی۔

جمعرات کواسپتال میں دوبارہ حملہ ہوا تو ریحانہ نے بہادری دکھاتے ہوئے شوہر کے پاس موجود پستول سے جوابی فائرنگ کی اور ایک حملہ آور بھانجے کو زخمی کر دیا جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ کاروکاری کا نتیجہ ہے، لاشیں ٹراما سینٹر منتقل کر دی گئیں، ملزمان کی تلاش جاری ہے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔پولیس حکام کے مطابق زخمی خاتون کی شناخت ساجدہ شیخ کے نام سے ہوئی جس کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مقتولین کا تعلق قمبر کے نواحی گائوں بہرام سے تھا انہوں نے حال ہی میں پسند کی شادی کی تھی، جوڑے کوقتل کرنیوالا مقتولین کا بھانجہ تھا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…