جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

سیاست نے بیڑا غرق کردیا، کسی زمانے میں خوبصورت تھی، زرتاج گل

datetime 23  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ ماضی مین ان کے شوہر بہت ہینڈسم تھے اور وہ بھی کسی زمانے میں بہت خوبصورت ہوتی تھیں مگر اب سیاست نے ان کا بیڑا غرق کردیا۔نجی ٹی وی کی جانب سے ررتاج گل کے

پرانے انٹرویو کی ویڈیو حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر شیئر کی گئی،جس میں انہوں نے کھل کر سیاسی زندگی سمیت اپنے فیشن اور خوبصورتی پر بات کی۔دوران انٹرویو انہوں نے بتایا کہ ماضی میں اگرچہ ان کے علاقے ڈیرہ غازی خان سے ملک کے صدر اور وزیر اعظم بھی بنے مگر ان کے علاقے کی حالت اس لیے تبدیل نہیں ہوئی، کیوں کہ ان سب لوگوں کا مقصد اپنی زندگی بہتر بنانا تھا۔انہوں نے دلیل دی کہ ماضی میں ان کے علاقے سے منتخب ہونے والے سیاستدان اپنے علاقے کے بجائے لاہور اور اسلام آباد میں زیادہ رہتے تھے جب کہ وہ دارالحکومت کے بجائے اپنے علاقے میں زیادہ رہتی ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس ڈیرہ غازی خان کے علاوہ کسی دوسرے شہر میں کوئی گھر نہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کا نام خالص پشتون زبان کا نام ہے اور انہیں اچھا لگتا ہے کہ جب کوئی انہیں مکمل نام یعنی زرتاج گل وزیر سے پکارتا اور بلاتا ہے۔انہوں نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر نے کبھی کھل کر ان کی تعریفیں نہیں کیں جب ان کی نئی نئی شادی ہوئی تھی تب انہیں شوہر کی تعریفوں کا انتظار رہتا تھا مگر انہوں نے کبھی ان کی تعریفیں نہیں کیں۔ان کے مطابق اگرچہ انہیں اپنی تنخواہ ملتی ہے مگر اس باوجود وہ شوہر سے خرچہ لیتی ہیں،

کیوں کہ انہیں خرچہ فراہم کرنا شوہر کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مذاق مذاق میں یہ بھی شکوہ کیا کہ انہیں شوہر نے کبھی تحفہ نہیں دیا، نہ جانے وہ کنہیں تحفے دیتے ہیں۔

پروگرام میں انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ان کے والد ہینڈسم ہیں، اسی طرح ماضی میں ان کے شوہر بھی ہینڈسم ہوا کرتے تھے

اور یہ کہ وہ بھی کسی زمانے میں خوبصورتی ہوتی تھیں مگر سیاست نے ان کا بیڑا غرق کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…