جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کیلئے مزید پریشانی ، عمران خان نے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا

datetime 23  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی/آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستانی قوم کس کے ساتھ کھڑی ہے، میں نہ پہلے دباؤ میں آیا تھا اور نہ اب دباؤ میں آؤں گا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا

جس میں موجودہ صورتحال، آئندہ کی حکمت عملی، جلسوں سمیت دیگر امور پر مشاورت ہوئی۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے جلد الیکشن کروانے کے لیے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا اور اس کے ساتھ ہی پارٹی قیادت نے کسی بھی طرح کا دباؤ قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں عمران خان کو ضمنی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے امور پر بریفنگ دی گئی اور عمران خان کی عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کی گئی۔ متفقہ طور پر طے کیا گیا کہ عمران خان شیڈول کے مطابق جلسے کریں گے۔عمران خان نے دوران اجلاس کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستانی قوم کس کے ساتھ کھڑی ہے، نہ پہلے دباؤ میں آیا تھا اور نہ اب دباؤ میں آؤں گا، ملک کا نظام بہتر کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے ہری پور جلسے کے بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے منگل کے روز اپنی قانونی ٹیم سے طویل مشاورت کی اور مختلف آئینی و قانونی پہلوئوں کا جائزہ لینے کے بعد عمران خان نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہری پور جلسہ کے بعد پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ پولیس افسران اور خاتون جج کو دھمکی کے مقدمے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی تین روز کے لیے راہداری ضمانت منظورکی تھی جو25 اگست کو پوری ہوگی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…