جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ کم ہو گئے

datetime 23  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ کم ہو گئے، سونا، چاندی اور قیمتی دھاتیں بھی سستی ہوگئیں جبکہ خوردنی تیل کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ ادھر شرح سود میں مزید اضافہ کے خدشہ کے پیش نظر امریکا اور یورپ کے حصص بازاروں میں شدید مندی رہی۔

نجی ٹی وی 92 نیوزکے مطابق اوپیک کی طرف سے پیداوار میں اضافہ کا امکان ہے، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کےنرخ کم ہو گئے۔ امریکی خام تیل فی بیرل 90ڈالر، 67سینٹ کا ہوگیا جبکہ برطانوی خام تیل کے مستقبل کے سودے 96 ڈالر، 76 سینٹ میں طے ہوئے۔عالمی مارکیٹ میں سونے اور دیگر قیمتی دھاتوں کے ریٹ بھی گر گئے، فی اونس سونے کے نرخ 15 ڈالرکی کمی سے ایک ہزار،748 ڈالر پر آ گئے جبکہ چاندی کی فی اونس قیمت 20 سینٹ کمی سے 18 ڈالر، 86 سینٹ ہوگئی، فی گرام تانبہ 11 سینٹ سستا ہوکر 3 ڈالر، 65 سینٹ کا ہوگیا جبکہ پلاٹینم کی فی اونس قیمت 20 ڈالر کی کمی سے867 ڈالر ہو گئی۔عالمی منڈی میں ملائیشین پام آئل کی فی ٹن قیمت 15 ڈالر، 16 سینٹ کمی کے بعد 928 ڈالر، 43 سینٹ ریکارڈ کی گئی، البتہ گندم ساڑھے سات یورو مہنگی ہوگئی، جس کے بعد ایک ٹن گندم کی قیمت 321 یورو، 75 سینٹ رہی۔ادھر امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی بڑی لہر ریکارڈ کی گئی، شرح سود میں متوقع اضافہ کی وجہ سے سرمایہ کار محتاط ہو گئے، ڈاؤ جونز انڈسٹریل انڈیکس 600 پوائنٹ گر گیا،

ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں 91 جبکہ نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس میں 323 پوائنٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب شرح سود میں مزید اضافہ کی اطلاعات پر یورپین اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کارجحان رہا،

ڈیکس انڈیکس 313، سی اے سی کا انڈیکس 117، ایف ٹی ایس ای انڈیکس 16 جبکہ یور واسٹاکس انڈیکس 5 پوائنٹ کی کمی پر بند ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…