اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار کامران خان نے پی پی رہنما آغاز سراج درانی کا ایک وائرل کلپ شیئر کیا جس کی کیپشن میں انہوں لکھا کہ ’’بلاول بھٹو آگاہ ہوں اندرون سندھ تباہ کن بارشیں ہزاروں خاندانوں کی تباہی کیوں آئی اہم ترین سوال کا معقول جواب مل گیا ہے ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے حالیہ بارشوں اور تباہی کی صورتحال پر کہا ہے کہ ’’حالیہ باشیں تباہی دراصل سندھ باسیوں کے گناہوں کی سزا ہے، عوام اللہ تعالی سے معافی مانگیں۔ خیال رہے کہ قومی اخبار جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق سندھ میں مسلسل بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال پیدا ہونے سےصوبے بھر میں13لاکھ افراد متاثر، 5لاکھ افراد بے گھر،37ہزار سے زائد مکانات متاثر،مختلف حادثات سے 216افراد جاں بحق ،700سے زائد زخمی ہوئے جبکہ 40ارب کا نقصان بھی ہوچکا ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بارشوں سے صوبے بھر میں 20 اگست تک 13 لاکھ 56 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے جب کہ 4لاکھ 95 ہزار سے زائد لاگ مکمل طور پر بے گھر ہوگئے، صوبے بھر میں 37ہزار سے زائد مکانات متاثر ہوئے اور بارشوں کے باعث ہونے والے مختلف حادثات سے 216 افراد جاں بحق جب کہ 700 سے زائد زخمی ہوئے۔کراچی ڈویژن کے علاوہ سندھ بھر میں 17 سے 20 اگست تک مسلسل بارشیں ہونے سے صوبے میں سیلابی صورتحال آ چکی ہے اور کئی علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی کرنا شروع کردی، حالیہ بارشوں نے سب سے زیادہ تباہی لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن میں مچائی جبکہ حیدرآباد اور میرپورخاص ڈویژن کے کئی اضلاع بھی
اس سے شدید متاثر ہوئے جہاں لوگ تین دن سے پانی میں پھنسے ہوئے ہیں اور وہاں امدادی ٹیمیں نہیں پہنچ پائیں،سندھ بھر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی ویڈیوز اور تصاویر میں
لوگوں کے چاروں طرف 6 سے 8 فٹ کھڑے پانی کو دیکھا جا سکتا ہے جب کہ کئی علاقوں کی خواتین نے میڈیا کے سامنے سسکتے ہوئے کئی گھنٹوں تک بچوں سمیت بھوکے رہنے کی شکایت کی،
مسلسل تین دن تک ہونے والی بارشوں سے تقریبا ہر گائوں اور ہر شہر میں اوسط 15 سے 100 مکانات متاثر ہوئے ہیں اور لاکھوں لوگ خوراک تک رسائی سے محروم ہیں۔