جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

76 یونٹ استعمال کرنے والے شہری کو ایک لاکھ 17 ہزار پانچ سو 94 روپے کا بل بھیج دیاگیا

datetime 22  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتوکی (این این آئی ) 76 یونٹ استعمال کرنے والے شہری کو ایک لاکھ 17 ہزار پانچ سو 94 روپے کا بل بھیج دیا محلہ رضا آباد کے علاقہ مکینوں نے اور بلنگ کیخلاف بجلی کے بل اٹھا کر ٹائر نظر آتش کرکے ایس ڈی او واپڈا رورل ایریا پتوکی کے خلاف شدید احتجاج کیااور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی

حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کے بعد لیسکو واپڈا رورل پتوکی نے شہریوں کو بھاری بجلی بل بھیج دئے 76 یونٹ استعمال کرنے والے شہری کو ایک لاکھ 17 ہزار پانچ سو 94 روپے کا بل بھیج دیا اور دیگر لوگوں کو بھی واپڈا کے افسران اسی طرح بجلی کے بھاری بل ارسال کئے جس پر پرانی منڈی ناروکی ٹھٹھہ اور محلہ رضا اباد کے مکینوں نے ایس ڈی او واپڈا رورل ایریا پتوکی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور بجلی کے بل ادا نہ کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر عوام کا کہنا تھا کہ حکومت گھریلو صارفین کے بجلی کے بلوں میں غیر منصفانہ سیلز ٹیکس فوری ختم کرے غریب عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور دو وقت کی روٹی سے محروم ہیں عوام بجلی کے بلوں پر پہلے ہی سیلز ٹیکس کی ادائیگیاں کررہے ہیں، نئے ظالمانہ ٹیکس ہمیں نامنظور ہیں جب تک اضافی سپر ٹیکس ختم نہیں ہوتا بجلی کے بلوں کی ادائیگیاں نہیں کریں گے علاقہ مکنیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بجلی کے بلوں پر سپر ٹیکس فوری ختم کریاور بھیجے گئے بجلی کے بھاری بل فوری درست کرے اور ان نا اہل افسران کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…