بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے گرد پانچ عمارتوں کو چھوتا ہوا سرکل بنانے کی تجویز

datetime 21  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے گرد پانچ عمارتوں کو چھوتا ہوا سرکل بنانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔دبئی کی آرکیٹیکچر فرم کے مجوزہ ڈیزائن کو ڈان ٹان سرکل کا نام دیا گیا ہے۔ یہ 500 میٹر اونچا اور تین کلو میٹر طویل ہوگا۔ڈیزائن کا تاثر برج خلیفہ کی لمبی عمارت کے گرد انگوٹھی کے جیسا ہے، اس سرکل میں وادیاں، ٹیلے، پودے، درخت، غار، پھول،

گرین بیلٹ ،آبشاریں بنانے کا ڈیزائن تیار کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تعمیراتی ماہرین کے تجویز کردہ منصوبے اور ڈیزائن کے تحت برج خلیفہ کے گرد گول دائرے کی شکل میں 3 کلومیٹر سرکم فرینس والا یہ اسٹرکچر پانچ بڑے کھمبوں کی مدد سے بنایا جائے گا جس سے شہر کی اسکائی لائن کا نقشہ ہی بدل جائے گا۔ڈان ٹان سرکل نامی اس ڈیزائن کے ذریعے پانچ دیوقامت کھمبوں کی مدد سے 500 میٹر اونچی ایک ایسی گول رنگ تعمیر کرنے کا ڈیزائن بنایا گیا ہے جو دبئی شہر کے پورے ڈان ٹان کو اپنے حصار میں لے لے گی۔دبئی کی آرکیٹیکٹ فرم زنیرا اسپیس سے منسلک آرکیٹیکٹ نجمس چوہدری اور نیلس ریمیس کا تیار کردہ یہ ڈیزائن دبئی ڈان ٹان اور برج خلیفہ کو ایک نئی اور دلفریب کشش سے مزین کر دے گا۔گول رِنگ کا ڈیزائن بنانے والے آرکیٹیکٹ نجمس چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ کتنا قابل عمل ہوگا؟ اس پر کتنی لاگت آ سکتی ہے؟ ان تمام تفصیلات میں جائے بغیر میں صرف اتنا کہوں گا کہ یہ بہت وقت طلب منصوبہ ہے، اس کیلئے بہت زیادہ افرادی قوت اور وسائل درکار ہو سکتے ہیں اور اس طرح کے منصوبوں کیلئے بہت ہی زیادہ کنسٹرکشن ٹائم اور انجنیئرنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس ڈیزائن میں بڑی رنگ، پانچ دیو قامت کھمبوں کی مدد سے تعمیر کی جائے گی لیکن یہ کھمبے خود بھی دو گول رنگز کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑے ہونگے جسے گرین بیلٹ بنایا جائے گا اور اسے اسکائی پارک کا نام دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…