اسلام آباد ( آن لائن)مہنگائی میں پسے غریب عوام پربجلی بم گرانے کی تیاریاں،بجلی 4 روپے 69 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے،سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی ،نیپرا اتھارٹی 31 اگست کو سماعت کرے گی ،اضافہ جولائی کے
ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگا ،اضافہ سے بجلی صارفین پر 65 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا،سی پی پی اے نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ جولائی میں پانی سے 35.17 فیصد کوئلے سے 12.74 فیصد بجلی پیدا کی گئی،ڈیزل سے 1.46فیصد فرنس آئل سے 6.42 فیصد بجلی پیدا کی گئی،ڈیزل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 27 روپے 88 پیسے فی یونٹ رہی ،فرنس آئل سے 35 روپے 69 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی،مقامی گیس سے 10.36 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 14.98 فیصد بجلی پیدا کی گئی ،ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 28 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی،جوہری ایندھن سے 14.20 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ جوہری ایندھن سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 1 روپے فی یونٹ رہی ،جولائی کے لئے ریفرنس لاگت 6 روپے 28 پیسے فی یونٹ مقرر تھی،بجلی کی پیداواری لاگت 10 روپے 98 پیسے فی یونٹ رہی ،جولائی میں کل 13 ارب 76 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی ۔