بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

مہنگائی کا42 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، حیران کن انکشاف

datetime 21  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ عوام میں سیاسی شعور بیدار کرنا عمران خان کی سب سے بڑی کامیابی ہے اور اسی کی وجہ سے سیاسی مخالفین کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں ،جولائی 2018ء میں نئے پاکستان کے سفر کا آغاز ہوا تھا اور جولائی 2022ء کے ضمنی انتخابات میں عوام نے نئے لاہور کی بنیاد رکھ دی

،لاہور اور پنجاب اب (ن) لیگ کے چنگل سے آزاد ہو چکے ہیںاور عوام نے واضح کر دیا ہے کہ دہائیوں سے حکمرانی کرنے والی جماعتیں اب انہیں محکوم نہیں رکھ سکتیں ،نام نہاد تجربہ کارحکمرانوں کے دور میں مہنگائی کا42 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جو لمحہ فکریہ ہے، برآمدات میں اضافے اور استحکام کی بجائے اس میں کمی سے معیشت کی بنیادیں ہلنا شروع ہو گئی ہیں ۔اپنے بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ عمران خان کے چند گھنٹوں کے نوٹس پر پاکستان کے عوام سڑکوں پر نکل آتے ہیں جو ثابت کرتا ہے کہ عوام عمران خان کو حقیقی معنوں میں اپنا لیڈر مانتے ہیں ۔ حکمران اتحاد ہر طرح کے حربے آزما چکا ہے لیکن اس کے باوجود عوام عمران خان کی جدوجہد سے الگ ہونے کے لئے تیار نہیں ۔عمران خان کی سیاسی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر دن رات منفی پراپیگنڈاکیا جارہا ہے لیکن اسے بھی کوئی پذیرائی نہیں مل رہی بلکہ عوام کے دلوں میں عمران خان کی عزت اور محبت مزید بڑھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ کرپشن کے خلاف بات کی ہے اور اپنے دور میں کرپشن کے آگے بند باندھا اورتاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ عوام کرپشن سے نفرت کرنا شروع ہوئے ۔ عمران خان نے نہ صرف عوام کو سیاسی شعور دیا بلکہ انہیں اپنے حقوق سے بھی آشنا کرایا ۔ عمران خان کے ملک بھر میں جلسے سیاست کا رخ بدلیں گے اور اس کے بعد سیاست ایسی کروٹ لے گی کہ مسلط حکمرانوں کے لئے یہ ممکن نہیں رہے گا کہ وہ عوام کے جلد سے جلد انتخابات کے مطالبے کو رد کر سکیں ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ان شااللہ تحریک انصاف دوبارہ حکومت بنائے گی اور ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے یہ سلسلہ منقطع ہوا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…