بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے جان پر کھیل کر آگ میں پھنسے افراد کو بچالیا

datetime 21  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی) امریکی شہر نیویارک میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے جان پر کھیل بلڈنگ میں لگی آگ میں پھنسے افراد کو بچالیا۔امریکی اخبار کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور فرٹز سیم معمول کے مطابق ڈیوٹی کر رہا تھا کے اس دوران بروکلن میں ایک بلڈنگ سے آگ کے

شعلیبلند ہوتے دیکھے۔ٹیکسی ڈارئیور کا کہنا تھا کہ کے بلڈنگ میں پھنسے لوگ مدد کے منتظر تھے،اس نے پریشان حالت میں بلڈنگ کے باہرکھڑے لوگوں سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن کسی کے پاس کوئی جواب نہیں تھا،اسی دوران ساتھ بیٹھی خاتون پسنجر سے پوچھ کر بلڈنگ میں پھنسے لوگوں کی مدد کیلئے پہنچ گیا۔خاتون پسنجر کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور آگ کی پرواہ کئے بغیر بلڈنگ میں داخل ہوا اور وہاں پھنسے افراد کو نکالنا شروع کردیا، بلڈنگ سے ایک ایسی خاتون کو بھی باہر نکالا جو اپنے حواس کھو چکی تھی۔انتظامیہ کی طرف سے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا گیا،حادثہ میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس نے آتشزدگی کے واقعے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔بعد ازاں ٹیکسی مسافر جیمیما جیمز نے میڈیا کو بتایا کہ وہ ورمونٹ میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کیلئے ائیر پورٹ جارہی تھیں، راستے میں پیش آنیوالے واقعے پر انہیں ٹیکسی ڈارئیور کے موقف کی حمایت کرنا پڑی کیونکہ مشکل میں پھنسے لوگوں کی مدد کئے بغیر ان کے لئے آگے بڑھنا مشکل تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…