ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

شہباز گل کو میرے حوالے کردیں بالکل تندرست کر دوں گا،وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

datetime 21  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ میں پْرامید ہوں کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے بعد عمران خان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔نجی چینل سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ میں اس بات پر کلیئر ہوں کہ عمران خان کو گرفتار ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فوج کے خلاف مہم سے توجہ ہٹانے کے لیے شہباز گل پر تشدد کا بیانیہ گھڑا ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چند دن شہباز گل ان کے حوالے کردیں تو وہ بالکل تندرست ہو کر عدالت میں پیش ہوں گے۔اْن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جس طرح پولیس افسران کو دھمکیاں دیں، خاتون جج کا نام لے کر پکارا اور دھمکی دی، اس پر کارروائی ہوسکتی ہے۔رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان پر جن دفعات کے تحت مقدمہ ہوسکتا ہے، اس حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل اور وزارت قانون کے ساتھ مشاورتی عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کی رائے کی تائید کے لیے کابینہ سے رجوع کریں گے، کوشش ہوگی کہ نہ صرف عمران خان بلکہ ان کے حواریوں کے خلاف مقدمہ درج کریں بلکہ ان کو گرفتار کیا جائے۔فاقی وزیر نے کہا کہ 25 مئی کو بھی عمران خان نے اسی طرح اداروں کو مخاطب کیا تھا، پی ٹی ا?ئی چیئرمین سیاست دان نہیں بلکہ فتنہ ہیں، فساد فی الارض ہیں، جو قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ عمران خان کمانڈ کو حکم نہ ماننے کی ترغیب دے رہا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کی اشتعال انگیزی کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو وہ قوم کو کسی حادثے سے دوچار کردے گا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے پاس شہباز گل ڈیڑھ دن رہے، مکمل ذمے داری سے کہتا ہوں کہ وہ بالکل ٹھیک تھے۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل پر تشدد کی کہانی مکر و فریب، ڈرامہ اور جھوٹ ہے، فوج کے خلاف مہم سے دھیان ہٹانے کے لیے شہباز گل پر تشدد کا بیانیہ گھڑا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…