اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازگل کی سی آئی اے کے تھانے میں پٹائی کی گئی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اگرشہبازگل پر تشدد نہیں ہوا تو پھر انکوائری سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ رانا ثنا اللہ پر جس طرزکا تشدد ماضی میں ہوا، حیران ہوں انہوں نے کچھ سیکھا ہی نہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ عوام میں نہ جانے کی حیثیت رکھنے والے اداروں کی پناہ میں بیٹھے ہیں، بند کمرے اور پہرے ان کو عوام کے غیض وغضب سے نہیں بچا سکتے۔