ملتان(این این آئی) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان یوٹرن لینے کے عادی ہیں،سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے ہادی مطر کو خراج تحسین پیش کرنے کی بجائے گارڈین کو مذمتی بیان دے کر پوری دنیا میں جگ ہنسائی کی ہے
اور امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا ہے،انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان ملک وقوم کے ساتھ مخلص ہوتے تو آج صورتحال مختلف ہو تی عوام کے سامنے عمران خان کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے جنہیں سہانے خواب دکھا کر عمران خان وزیراعظم بنے لیکن چار سالوں کے دوران سوائے جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا اور ایک بار پھر وہ دھرنا کی سیاست کا آغاز کر رہے ہیں لیکن عوام انہیں مسترد کرچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں انہیں کچھ نہیں ملے گا اسی لئے اب بھی وقت ہے کہ عمران خان ملک وقوم کے مفاد کے لئے کام کریں نوجوان نسل کو ریلیوں، دھرنوں کا عادی نہ بنائیں بلکہ مثبت سیاست کو فروغ دینے کے لئے آگے بڑھیں۔ جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان یوٹرن لینے کے عادی ہیں،سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے ہادی مطر کو خراج تحسین پیش کرنے کی بجائے گارڈین کو مذمتی بیان دے کر پوری دنیا میں جگ ہنسائی کی ہے اور امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا ہے