اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل نے کھانا پینا چھوڑ دیا،گزشتہ رات سے کھانے پینے سے انکاری ہو گئے ہیں،ہسپتال انتظامیہ شدید پریشان ہو گئی،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نیوز میں بتایا گیا ہے کہ شہباز گل نے گزشتہ رات سے ہی کھانا پینا چھوڑ دیا ہے،اور اس سلسلہ میں انکی نگرانی کرنے والے سیکورٹی اہلکاروں سمیت ہسپتال عملہ کئی بار کوشش کر چکا مگر انہوں نے پانی پینے سے انکار کر دیا ہے،دوسری جانب ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سانس اور سینے کے مسائل میں اکثر مریض بھوک پیاس محسوس نہیں کرتے ہیں،یہ کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے۔