منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

معروف ٹِک ٹاک سٹار کھابے لامے کو اطالوی شہریت مل گئی

datetime 21  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم(این این آئی) خاموش ویڈیو کلپس سے عالمی سطح پر شہرت بلندیوں کو چھونے والے ٹِک ٹاک اسٹار کھابے لامے کو اطالوی شہریت مل گئی۔22سالہ کھابے لامے نے اٹلی کے شہر ٹیورن کے علاقے کِواسو میں رواں ہفتے اطالوی ریاست کے وفادار رہنے

اور آئین اور قوانین کی پاسداری کا حلف اٹھایا۔کھابے لامے کا خاندان سینیگال سے اس علاقے میں 21سال قبل منتقل ہوا تھا۔کھابے لامے نے اپنے ٹِک ٹاک کیریئر کا آغاز 2020میں اٹلی میں لگنے والے لاک ڈان کی وجہ سے نوکری سے نکالے جانے کے بعدکیا۔ان دو سالوں میں انہیں ڈیجیٹل دنیا میں ڈرامائی عروج حاصل ہوا۔ تیزی سے 14کروڑ 80لاکھ فالورز تک پہنچنے والے کھابے ٹِک ٹاک تخلیق کاروں کی فہرست میں عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہیں۔گزشتہ برس نیویارک ٹائمز سے کی جانیوالی گفتگو میں کھابے نے اپنے تاثرات کو عالمی زبان قرار دیتے ہوئے کہا تھا یہ میرا چہرا اور تاثرات ہیں جو لوگوں کو ہنساتے ہیں۔شہریت دیے جانے کے لیے منعقد تقریب میں انہوں نے کہا کہ مجھے بہت فخر ہے،میں آج سے پہلے بھی خود کو اطالوی محسوس کرتا تھا کیوں کہ میں ہمیشہ یہیں رہا ہوں۔ میں نے جو حلف اٹھا اس کے متعلق ذمہ داری کو سمجھتا ہوں۔ یہ محض الفاظ نہیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…