اسلام آباد ( آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت آج پیر کو ہوگی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے، یاد رہے شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں معلومات چھپائیں جبکہ اپنی بیٹی ٹائیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا وہ صادق اور امین نہیں رہے انہیں نا اہل کیا جائے،درخواست میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے