پرویز الٰہی چابی والا کھلونا جس کی چابی عمران خان گھماتے ہیں، عطا تارڑ

21  اگست‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر کسی ن لیگی رکن کو گرفتار کیا گیا تو پھر سب کی گرفتاریاں ہوں گی، پرویز الٰہی چابی والا کھلونا جس کی چابی عمران خان گھماتے ہیں،ہم نے ماضی میں بے بنیاد الزامات

پر جیلیں بھی کاٹیں، 90نوے دن کا ریمانڈ بھگتا ہے مگر واویلا نہیں کیا،شہباز گل کے مقدمے کا بدلہ ہم سے لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ (ن) لیگی رہنماء اور وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں (ن) لیگی رہنماوں پر مقدمات اور گرفتاریوں کیلئے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، اگر کسی ن لیگی رکن کو گرفتار کیا تو پھر سب کی گرفتاریاں ہوں گی۔عطا تارڑ نے کہا کہ جب سے پرویز الٰہی کی حکومت آئی ہے ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، پرویز الٰہی چابی والا کھلونا جس کی چابی عمران خان گھماتے ہیں۔ انہوں نے جھوٹی پٹیاں لگا کر بتایا کہ مجھ پر تشدد ہوا ہے، ہمارے خلاف پرویز الہی پر حملے کا کوئی ثبوت نہیں، کسی نے پرویز الہی کو مار پڑتے ہوئے دیکھا؟ اصل مقدمہ تو ڈپٹی اسپیکر پر حملے کا تھا کیا اس پر کوئی گرفتاری ہوئی؟ ہم پر ایک ملازم پر تشدد کا مقدمہ ڈال دیا گیا، اس ملازم کو سامنے لے آئیں۔ کل پنجاب پولیس نے ہمارے رہنمائوں کے گھروں پر چھاپے مارے کیا انہیں احکامات ہیں کہ لوگوں گھروں میں داخل ہوں؟۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بے بنیاد الزامات پر جیلیں بھی کاٹی ہیں، 90نوے دن کا ریمانڈ بھگتا ہے مگر واویلا نہیں کیا، شہباز گل کے مقدمے کا بدلہ ہم سے لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ قیدی سے ملاقات کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے، ملاقات سے قبل درخواست دی جاتی ہے لیکن عمران خان کو قانون کا کچھ نہیں پتہ، کل وہ ملاقات کی اجازت لئے بغیر پمز پہنچ گئے اور واویلا کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا عمران خان نے کہا تھا کہ وہ شہباز گل سے ہسپتال جا کرملاقات کرنا چاہتے ہیں؟ کیا انہوں نے اس ملاقات کیلئے کسی کو درخواست دی تھی؟۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…