لاہور( این این آئی)محکمہ سکولزایجوکیشن نے اساتذہ پر سوشل میڈیا کے استعمال اور یوٹیوب چینل چلانے پر پابندی عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سکولزایجوکیشن کواساتذہ کی جانب سے سوشل میڈیا چینل چلانے کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔سکولزایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو اساتذہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔ سوشل میڈیا چینل چلانے والے اساتذہ کی فہرست فوری مرتب کی جائے گی۔سکولزایجوکیشن کے مطابق غیر تعلیمی یوٹیوب چینلز نہیں بنائے جاسکتے،قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر متعلقہ اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔