جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

جوعمران خان کے ساتھ نہیں وہ پاکستان کے ساتھ نہیں ہے، شیخ رشید

datetime 20  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی، دفاع،عزت عمران خان کے ساتھ ہے،جوعمران خان کے ساتھ نہیں وہ پاکستان کے ساتھ نہیں ہے، عمران خان پاکستان کے لوگوں کے دلوں میں راج کررہا ہے،

فوج سے درخواست کرتا ہوں حکمرانوں سے قوم کی جان چھڑائی جائے۔ ایف نائن پارک میں ریلی سے خطاب کرتے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک کی سلامتی، دفاع،عزت عمران خان کے ساتھ ہے، جوعمران خان کے ساتھ نہیں وہ پاکستان کے ساتھ نہیں ہے، عمران خان پاکستان کے لوگوں کے دلوں میں راج کررہا ہے، عمران خان لوگوں کی جان ہے، سابق وزیراعظم خان لوگوں کی جرات ہیں، عمران خان پاکستان کا نشان ہے، عمران خان زرداری،شہبازشریف کیلئے سیاسی موت کا پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ نے کہا ہے کہ فوج سے درخواست کرتا ہوں حکمرانوں سے قوم کی جان چھڑائی جائے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان پر مشکل وقت آیا ہے ،ہر شخص کو اس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ عوام کو سچ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے ،ان چوروں سے جان نہ چھڑائی تو ملک ڈوب جائیگا۔انہوںنے کہاکہ میں نے جوانی کے 10سال قید میں گزارے،وہ 16بار وزیر رہے تاہم کسی غریب کو پارلیمنٹ جاتے نہیں دیکھا،واحدسیاسی ورکرہوں جس نے حلقے میں4ویمن یونیورسٹیاں بنوائیں۔سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پیغام دینا چاہتا ہوں اگر اب بھی چوروں سے جان نہ چھڑانی تو ملک ڈوب جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان پر امتحان کا وقت آیا ہے،آج کا سچ عمران خان ہے اس کا ساتھ دیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…