منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

میرے کچھ کزنز اب بھی کراچی میں رہتے ہیں ، جوہی چاولہ کے پرانے انٹرویو کی ویڈیو وائرل

datetime 20  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)ماضی کی مقبول بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ کے پرانے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رہنے والے اپنے رشتے داروں سے متعلق بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ٹی وی چینل کے پروگرام

میں شرکت کی پرانی ویڈیو میں 54سالہ جوہی چاولہ کو کراچی میں موجود اپنے رشتے داروں سے متعلق باتیں کرتے سنا جا سکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں جوہی چاولہ نے بتایا کہ تقسیم برصغیر سے قبل ان کے والدین پاکستان میں ہی رہتے تھے مگر دو الگ الگ ملک بننے کے بعد ان کے والدین اور ان کے خاندان سمیت والدہ اور ان کے خاندان والے بھارت آگئے۔انہوں نے بتایا کہ ان کی ایک خالہ کی شادی اس وقت کے کراچی کی معروف فلمی شخصیت اور پروڈیوسر جگدیش چاند آندد (جے سی)آنند سے ہوئی تھی، جنہوں نے پاکستان چھوڑنا پسند نہیں کیا۔ان کے مطابق ان کے والد بیرسٹر تھے اور پاکستان میں ان کی بہت ساری ملکیت تھی جنہیں چھوڑ کر آنا پڑا مگر پھر بھارت میں بھی ان کے والد نے وکالت شروع کی اور اچھا گزر سفر ہونے لگا۔جوہی چاولہ نے بتایا کہ ان کے خالو جے سی آنند ایور ریڈی پکچر نامی پروڈکشن ہائوس کے مالک تھے اور وہ بہت مشہور شخصیت بھی تھے، اس لئے وہ پاکستان سے منتقل نہیں ہوئے۔اداکارہ نے بتایا کہ تاحال ان کی خالہ کے بچے یعنی کزنز کراچی میں ہیں اور ان میں سے بعض کزنز بھارت منتقل ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…