منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

شہباز گل پر ایسا تشدد ہواجو نہ بتایا جاسکتاہے اور نہ دکھایا جاسکتا ہے،بابر اعوان

datetime 19  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے شہباز گل کیلئے چاروں صوبوں کے ڈاکٹرز پر مشتمل آزاد بورڈ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سرکاری ہسپتال ،سرکاری ڈاکٹرزپراعتمادنہیں ،شہباز گل پر ایسا تشدد ہواجو نہ بتایا جاسکتاہے اور نہ دکھایا جاسکتا ہے

،شہباز گل پر عمران خان کے خلاف بیان دینے کیلئے دبا ئوڈالا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ شہباز گل پر ایسا تشدد ہواجو نہ بتایا جاسکتاہے اور نہ دکھایا جاسکتا ہے۔بابراعوان نے کہا کہ میڈیا کے لوگ بھی چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ تشددہواہے، آئی جی نے تفتیش کرنے کے لیے ایک اشتہارجاری کیاہے، اشتہار میں کہا گیا جس کسی کو تشدد کا پتہ ہے وہ آکر بتائے۔رہنما پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ ملک کے چاروں صوبوں سے انڈی پینڈنٹ ڈاکٹرز پر مشتمل بورڈبنایاجائے، اس کاخرچہ ہم برداشت کریں گے، سرکاری ہسپتال اور سرکاری ڈاکٹرزپراعتمادنہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہا کہ جیل کے میڈیکل افسرنے کہا شہباز گل کوبچپن سے دمہ ہے، شہبازشریف کے بارے میں بھی کمردردکی رپورٹ دی گئی تھی، نوازشریف کوپلیٹ لیٹس کامسئلہ بتایاگیااب وہ مزے کررہے ہیں۔بابراعوان نے کہا کہ اصل حکومت لندن سے ہورہی ہے،یہاں توان کے میرے بیٹھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ شہباز گل پر عمران خان کے خلاف بیان دینے کیلئے دبا ئوڈالا جا رہا ہے۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…