اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد پولیس کی جانب سے سینیٹرز کو ڈاکٹر شہباز گل سے ملنے سے روک دیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ایس پی نوشیروان علی نے بتایاکہ شہباز گل جسمانی ریمانڈ پر ہیں ملنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سینیٹرز صاحبان ہمارے
لیے قابل احترام ہیں۔سینیٹر شہزاد وسیم کی جانب سے ایس پی پولیس کے موقف کی تائید کی گئی۔سینیٹر وسیم شہزاد کی جانب سے باقی سینیٹرز کو قانونی پیچیدگی سے آگاہ کیا گیا۔ سینیٹر وسیم شہزاد نے کہاکہ ایس پی صاحب ٹھیک کہہ رہے ہیں ہم نہیں مل سکتے۔سینیٹرز کی جانب سے شہباز گل سے ایک بار ملنے پر اصرار کیا گیا۔ سینیٹرز نے کہاکہ کم از کم ہمیں متعلقہ ڈاکٹر سے ملنے کی اجازت دے دی جائے۔ایس پی پولیس کی جانب سے متعلقہ ڈاکٹر سے ملانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔پمز ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد وسیم نے کہاکہ سینیٹ کے سیشن کے بعد شہباز گل سے ملاقات کے لئے آئے تھے،گزشتہ رات جو تصاویر آئی وہ تسلی بخش نہیں تھیں۔شہزاد وسیم نے کہاکہ شہباز گل جسمانی ریمانڈ پر ہیں اس لئے ملاقات نہیں ہوئی،شہباز گل کے ڈاکٹر سے بات ہوئی ہے۔ شہزاد وسیم نے کہاکہ قانون کے مطابق فیر ٹرائل ہر پاکستانی کا حق ہے،مطالبہ ہے کہ آئین کے مطابق جو حقوق ہیں وہ شہباز گل کو دیں۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ انسانی حقوق کے تقاضے پورے ہونے چاہیے،شہباز گل پر جا طرح تشدد کیا گیا آپ لے سامنے ہے،شہباز گل کا فئیر ٹرائل ہونا چاہیے۔