شاہ فرمان ایف آئی اے میں پیش
اسلام آباد(این این آئی) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان ایف آئی اے میں پیش ہوگئے۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان ایف آئی اے میں پیش ہوگئے۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماں کوجمعرات کو طلب کیا تھا۔
ایف آئی اے کی جانب سے طلب کئے گئے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے دیگر رہنمائوںمیں صوبائی فنانس سیکرٹری محمد عمران اور صوبائی ممبر فنانس محمد محسن داد بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کو ایف آئی اے حکام کی جانب سے سوالنامہ بھی دیا گیا۔