اسلام آباد (آن لائن) پنجاب حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب کے لئے تین نام وفاقی حکومت کو ارسال کر دئیے ۔نئے چیف سیکرٹری پنجاب کیلئے بھجوایا گیا مراسلہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا۔پنجاب حکومت نے چیف سیکرٹری کے لیے
وفاق سے تین افسران میں سے کسی ایک کو نامزد کرنے کی درخواست کی ہے،پنجاب حکومت کی طرف سے تین افسران کے پینل میں گریڈ 22 کے سیکرٹری کابینہ ڈویژن احمد نواز سکھیرا، گریڈ 22 کے بابر حیات تارڑ اور گریڈ 21 کے عبداللہ خان سنبل کے نام شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق نئے چیف سیکرٹری پنجاب کے لیے کسی بھی افسر کی تعیناتی کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے،وزیر اعظم پنجاب حکومت کی جانب سے بھجوائے گئے پینل میں شامل ناموں مسترد کر سکتے ہیں پھر یا پنجاب حکومت کو مزید نام بھجوانے کہہ سکتے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نئے چیف سیکرٹری پنجاب کے لیے سمری وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کر دی ہے ۔یاد رہے چیف سیکرٹری کامران علی افضل نے عاشورہ محرم سے قبل پنجاب میں مزید خدمات سر انجام دینے سے معذرت کر تے ہوئے وفاق کو خدمات واپس لینے کے لئے مراسلہ ارسال کیا تھا تاہم وفاقی حکومت نے انہیں عاشورہ محرم تک فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی تھی۔