اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

کیا اس طرح اللہ تعالی کی طرف سے برکتیں نازل ہوں گی؟ مفتی تقی عثمانی یوم آزادی کی سرکاری تقریب میں رقص پر برہم

datetime 15  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی یوم آزادی کی سرکاری تقریب میں خواتین اور مردوں کے رقص پر برہم ہوگئے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتی تقی عثمانی نے اہل وطن کو آزادی کی مبارک باد دی اور مرکزی تقریب پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ یوم آزادی مبارک! لیکن اس کی سرکاری تقریب میں مرد و زن کا مخلوط اور حیاسوز رقص قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، کیا اس طرح اللہ تعالی کی طرف سے برکتیں نازل ہوں گی؟۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن اناللہ واناالیہ راجعون پڑھنے کو دل نہیں چاہتا تھا لیکن پڑھنا پڑا، کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں؟۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کا 75 واں جشن آزادی منایا گیا، اس موقع پر اسلام آباد میں جناح کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔وائرل ویڈیو میں یوم آزادی کی سرکاری تقریب میں مرد وخواتین کے رقص پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔یاد رہے کہ پاکستان نے کل اپنا 75 واں یوم آزادی منایا تھا، مرکزی تقریب جناح کنونشن سنٹر میں منعقد ہوئی تھی ۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…