سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ پر ایف بی آئی کیلئے مخبری کا شک ظاہر کر دیا

14  اگست‬‮  2022

واشنگٹن (این این آئی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ پر ایف بی آئی کیلئے مخبری کا شک ظاہر کر دیا ہے۔برطانوی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 45 ویں امیریکی صدر کے انتہائی قریبی کسی شخص نے ایف بی آئی کی جانب

سے ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران حکام کو خبر دی کہ مزید دستاویزات ٹرمپ کے ریزورٹ میں موجود ہیں۔دیگر دستاویزات کے ساتھ ایف بی آئی ایجنٹس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے دستاویزات کی تلاش ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ جن جوہری ہتھیاروں کی دستاویزات کو تلاش کیا جا رہا ہے وہ امریکا کے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق ہیں یا کسی اور ملک کے ہیں۔سابق امریکی صدر کے گھر پر چھاپہ مارنے کیلئے ایف بی آئی کو وفاقی جج سے اجازتنامے کی ضرورت تھی، جہاں انہیں یہ ثابت کرنا تھا کہ انہیں کیوں لگتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر سے کسی غیرقانونی اقدام کے شواہد مل سکتے ہیں،ایسے حالات میں مانا جا رہا ہے کہ ایف بی آئی کی معلومات کے ذرائع ٹرمپ کے انتہائی قریبی ہو سکتے ہیں۔ایک سرکاری افسر نے بتایا تھا کہ ٹرمپ کے گھر پر ہونے والی کارروائی کسی قابل اعتماد ذریعے کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی تھی۔سابق امریکی صدر کی جانب سے اپنی اہلیہ اور سابق امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ پر ایف بی آئی کیلئے مبینہ مخبری کرنے کا شک ظاہر کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…