بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید میجر طلحہ منان کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت

datetime 14  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم شہبازشریف نے بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر طلحہ منان شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی جس میں میجر طلحہ شہید کیلئے فاتحہ خوانی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔اتوار کووزیرِ اعظم شہباز شریف

بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر طلحہ منان شہید کے گھر پہنچے۔وزیرِ اعظم نے میجر طلحہ شہید کے لئے فاتحہ ادا کی اور انکے اہلِ خانہ سے ملاقات بھی کی۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے میجر طلحہ منان شہید کیلئے فاتحہ کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ شہداء ہماری قوم کا فخر ہیں، یہ راہ حق کے شہید ہیں، ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ پوری قوم شہید طلحہ منان جیسے جوانوں کو جنم دینے والی ماؤں اور عزم و استقامت کے پیکر والدین پر فخر کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج کا ہر افسر اور جوان مادر وطن کی خدمت سے ہمیشہ سرشار رہا ہے، شہید طلحہ منان کی ملک و قوم کے لئے قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے شہید طلحہ منان کی والدہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور شہید طلحہ منان کو ان کی عظیم قربانی پر عقیدت پیش کیا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…