ہماری اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کسی نے پروا نہیں کی کہ یہ ہمارا ملک ہے، جاوید ہاشمی
اسلام آباد(آن لائن)سابق رکن قومی اسمبلی جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ جمہوریت کے تسلسل کیلئے ڈائمنڈ جوبلی کا انعقاد خوش آئند ہے،
آئین کی بالادستی پر چلیں گے تو ملک چلے گا، شروع سے ہی اداروں کے اندر چھیڑ چھاڑ ہوئی،
پاکستان کو دنیا بھر میں ہم نے تماشہ بنا دیا ہے۔ قومی اسمبلی ہال میں سابق اور موجودہ پارلیمنٹیرینز کا کنونشن منعقد کیا گیا
جس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ بھی پاکستان سے محبت کرتے ہیں،
ہمارے زخم ہیں ہی اتنے، ہم بھائیوں کے طرح نہیں رہتے، ہماری اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کسی نے پروا نہیں کی کہ یہ ہمارا ملک ہے،
جو بیوروکریٹ یہاں بیٹھے ہیں ان کے بچے بھی باہر بیھٹے ہیں، پاکستان کو کیا ملا؟ پاکستان کے غریبوں کو کیاملا؟۔
سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ بلوچستان والے آج بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کی طاقت اور جر آت اسی آئین میں ہے۔