پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈرون طیاروں کے لین دین پر روس، ایران کوامریکہ کاانتباہ

datetime 13  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے خبر دار کیا ہے کہ روس اور ایران کے درمیان اسلحے کی تجارت قبول نہیں کی جائے گی اور اس وجہ سے ان پر اقتصادی پابندیوں کو زیادہ مضبوطی سے عاید کرے گا۔ امریکی دفتر خارجہ کی طرف سے یہ بات ایران سے روسی اہلکاروں کو ڈرون

استعمال کی تربیت کے سلسلے میں ایک سوال پر کہی گئی ہے۔جوبائیڈن انتظامیہ نے پہلی بار روس کے لیے ایرانی ڈرون طیاروں کی فراہمی اور روسیوں کو تربیت دینے کے معاملے پر پچھلے ماہ بات کی تھی کہ امریکہ کو ایسی اطلاعات مل رہی ہیں۔ یہ بھی کہا گیا تھا کہ ان ایرانی ڈرون طیاروں کو روس یوکرین کے خلاف استعمال کرے گا ۔امریکی دفتر خارجہ کے ایک ذمہ دارعرب ٹی وی کوبتایا کہ گذشتہ کئی ہفتوں کے دوران روسی حکام نے ڈرون طیاروں کے حصول کے معاہدے کے حصے کے طور پر ایرانی ماہرین سے تربیت حاصل کی ہے۔ دفتر خارجہ کے نائب ترجمان وینڈت پٹیل نے اس بارے میں بتا یا کہ امریکہ نے ان تمام امور کا جائزہ لیا ہے کہ ایران کی طرف سے روس کو حملہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے ڈرون طیارے موصول ہوئے ہیں ۔ امریکہ کو ایران کے ان ڈرونز کے بارے میں غیر معمولی طور پر تشویش ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…