ڈونلڈٹرمپ کی اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم ،امریکہ میں خانہ جنگی کا خطرہ

13  اگست‬‮  2022

واشنگٹن (این این آئی)امریکی سیاسی مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ امریکا ممکنہ طور پر خانہ جنگی کی طرف بڑھ سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سیاسی مبصرین نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نفرت انگیز سازشی بیانیہ امریکا میں تشدد اور انتشار کو ہوا دے رہا ہے۔

مبصرین نے کہا کہ فلوریڈا میں ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی کے چھاپے کے بعد اداروں کے خلاف ٹرمپ کے حامیوں نے نفرت انگیز مہم شروع کر دی ہے، سرچ وارنٹ پر دستخط کرنے والے جج کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔امریکی سیاسی مبصرین نے خبردار کیا کہ امریکا ممکنہ طور پر خانہ جنگی کی طرف بڑھ سکتا ہے۔دوسری جانب سابق امریکی صدر ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ٹاپ سیکرٹ دستاویزات ضبط کر لی گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی نے 11خفیہ دستاویزات قبضے میں لی تھیں جب کہ عدالت میں جج نے وارنٹ سمیت دیگر مواد کھولا۔بعض دستاویزات پر ٹاپ سیکرٹ درج ہے ، اس کا مطلب یہ ہوا کہ انہیں صرف خصوصی سرکاری دفاتر میں ہونا چاہیے تھا۔امریکی محکمہ انصاف نے ٹرمپ کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے عدالت سے سرچ وارنٹ دکھانے کا کہا تھا ۔ایف بی آئی کا کہنا تھا کہ چھاپہ حساس دفاعی دستاویزات غیر قانونی طور پر رکھنے سے متعلق امریکی جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے شبے میں مارا گیا ۔ٹرمپ کا کہناتھاکہ بائیں بازو کے بعض ڈیموکریٹس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے انہیں نشانہ بنا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…