ریمانڈ مسترد ہونے کے باوجود شہباز گل کو جیل نہیں بھیجا گیا، فواد چوہدری
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے بعد
تحریک انصاف رہنماؤں نے بخشی خانہ شہباز گل سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات بخشی خانہ کے انچارج کے کمرے میں ہوئی۔
ملاقات فواد چوہدری، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز نے شہباز گل سے بخشی خانہ میں کی،
ملاقات کے دوران پولیس بھی موجود تھی۔ سابق وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ
میں شہباز گِل پر ہونیوالے تشدد کی مذمت کر سکوں۔انہوں نے کہاکہ شہباز گِل کے جسم پر تشدد کے نشان ظلم کی اس داستان کی گواہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ب جب ریمانڈ مسترد ہو گیا ہے شہباز کو جیل نہیں بھیجا رہا بلکہ ابھی تک منشی خانے میں ہے،
اب نئی سازش سوچی جا رہی ہے۔سابق وزیر اسد عمر نے کہاکہ سننے میں آ رہا ہے کہ عدالتی ریمانڈ کے باوجود شہباز گل
کو اڈیالہ کی بجائے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا ہے، قانون کے ساتھ مکمل طور پر یہ بھونڈا مذاق ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ شہباز گِل کا معاملہ نہیں، اس حرکت سے براہِ راست عدالتی رٹ کو چیلنج کیا جارہا ہے۔